مہر خبررساں ایجنسی نے ایسوسی ایٹڈ پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکہ میں کورونا وائرس سے اب تک 1 لاکھ 77 ہزار 426 افراد ہلاک ہو چکے ہیں جبکہ اس مہلک وائرس سے بیمار ہونے والوں کی مجموعی تعداد 57 لاکھ 46 ہزار 534 ہو چکی ہے۔ امریکہ تاحال کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثرہ ملک ہے جہاں ناصرف کورونا مریض بلکہ اس سے ہلاکتیں بھی اب تک دنیا کے تمام ممالک میں سب سے زیادہ ہیں۔
امریکہ میں کورونا وائرس سے اب تک 1 لاکھ 77 ہزار 426 افراد موت کے منہ میں پہنچ چکے ہیں جبکہ اس سے بیمار ہونے والوں کی مجموعی تعداد 57 لاکھ 46 ہزار 534 ہو چکی ہے۔
کورونا وائرس کے امریکا میں 24 لاکھ 73 ہزار 198 مریض اسپتالوں، قرنطینہ مراکز میں زیرِ علاج اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جن میں سے 16 ہزار 817 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 30 لاکھ 95 ہزار 910 کورونا مریض اب تک شفایاب ہو چکے ہیں۔
آپ کا تبصرہ